14 دسمبر 2011 - 20:30

فیصل آباد…محکمہ سوئی گیس نے فیصل آباد میں صنعت کاروں کی جانب سے گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کو مسترد کرنے اور زبردستی فیکٹریاں چلانے پر گیس پریشر کم کردیا، جس پر مزدور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے۔

ابنا: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فیصل آباد میں آج صبح چھ بجے سے 19دسمبرکی صبح چھ بجے تک صنعتیں بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تاہم صنعت کاروں نے آج فیکٹریاں اور کارخانے چلادیئے، جس پر محکمہ سوئی گیس نے پریشر کم کردیا اور فیکٹریوں میں کام رک گیا، گیس پریشر کم کرنے کے خلاف احتجاجاً یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے مزدور سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کھڑیانوالہ روڈ بلاک کردیا۔

واضح رہے کہ چار روزہ بندش کا شیڈول جاری ہونے پرصنعتی تنظیموں نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ آج صنعتیں کھلی رکھیں گے اور اگر گیس کی فراہمی بند کرنے کی کوشش کی گئی تو محکمہ سوئی گیس کے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر قبضہ کرلیا جائے گا، صنعت کاروں کا مطالبہ ہے کہ صنعتیں ہفتے میں چار کے بجائے دو دن بند کی جائیں۔  .............

/169